اس پوسٹ کو
قواعد اردو-1 کے ساتھ ملا کر پڑھئیے۔(نیز اسے قواعد اردو -1 میں شامل کر دیا ہے)
حروف بلحاظ حرکات
تلفظ
یا صوتی لحاظ سے اردو میں حروف کی 2 اقسام ہیں؛
1۔ حرف علّت:الف،
واؤ اور ی وہ حرف ہیں جن کے ملانے سے الفاظ میں حرکت پیدا ہوتی ہے۔ جیسے ب+ا=با، ب+و=بُو اور س+ی=سی وغیرہ
نوٹ: حرف علت انگریزی میں Vowelsکہلاتےہیں۔
2۔حرف صحیح:وہ حرف جو کسی حرف علّتیا علامت حرکت(زبر، زیر، پیش)کے بغیر آپس میں ملکر کوئی آواز پیدا نہیں کر سکتے۔ جیسے ب،
پ ت، ج س، د، م، ن وغیرہ
نوٹ: حرف صحیح انگریزی میں Consonantsکہلاتے ہیں۔