وہ فعل جو دوسرے فعل کے ساتھ آ کر اس کے
معنی میں تبدیلی لاتا ہو،
امدادی /معاون فعل کہلاتا ہے۔ جیسےعلی رات کو دیر تک پڑھتا رہتا ہے۔ اس جملے میں 2 فعل پڑھنا اور رہنا آئے ہیں۔
رہنا فعل
پڑھنا کا امدادی فعل ہے جو جملے میں زور
پیدا کر رہا ہے۔ ایک اور مثال دیکھیں،
اسلم مجھ سے نا حق لڑ پڑا۔ اس جملے
میں پڑنا فعل
لڑنے کا معاون فعل ہے جو جملے میں مزید فصاحت پیدا کر رہا ہے۔
متعلق فعل/صلئہ فعل(تمیز)
وہ الفاظ جو فعل کی مختلف کیفیت یا حالت بیان کرنے کیلیے استعمال ہوتے
ہیں۔ جیسے
علی اچانک کراچی چلا گیا۔ وہ خوب پڑھتا ہے۔ان جملوں میں اچانک اور
خوب فعل
کی وضاحت کر رہے ہیں۔اچانک
اور خوب متعلق فعل کہلاتے ہیں۔ متعلق فعل کو تمیز بھی کہا جاتا ہے ۔ پوسٹ "
قواعد اردو-16" میں ہم اس کی اقسام تفصیل سے بیان کر چکے ہیں۔
جو میں نے سنا ہے وہ مجھ سے بیان نہں ہو سکتا۔۔
جو میں نے سنا ہے وہ مجھ سے بیان نہں ہو سکتا ۔۔
میں امدادی فعل کیا ہے۔
رہنا
وہ یہاں نہیں رہتا
ہو سکنا فعل اور بیان امدادی فعل ہے
بیان اور سنا ہے
سنا
سکنا کا جملہ please
ہونا اصل فعل ہے اور سکنا مصدر سے سکتا امدادی فعل ہے
سکتا امدادی فعل ہے
دیکھنا
رہتا اس میں فعل یۓ