وہ فعل جو دوسرے فعل کے ساتھ آ کر اس کے
معنی میں تبدیلی لاتا ہو،
امدادی /معاون فعل کہلاتا ہے۔ جیسےعلی رات کو دیر تک پڑھتا رہتا ہے۔ اس جملے میں 2 فعل پڑھنا اور رہنا آئے ہیں۔
رہنا فعل
پڑھنا کا امدادی فعل ہے جو جملے میں زور
پیدا کر رہا ہے۔ ایک اور مثال دیکھیں،
اسلم مجھ سے نا حق لڑ پڑا۔ اس جملے
میں پڑنا فعل
لڑنے کا معاون فعل ہے جو جملے میں مزید فصاحت پیدا کر رہا ہے۔
متعلق فعل/صلئہ فعل(تمیز)
وہ الفاظ جو فعل کی مختلف کیفیت یا حالت بیان کرنے کیلیے استعمال ہوتے
ہیں۔ جیسے
علی اچانک کراچی چلا گیا۔ وہ خوب پڑھتا ہے۔ان جملوں میں اچانک اور
خوب فعل
کی وضاحت کر رہے ہیں۔اچانک
اور خوب متعلق فعل کہلاتے ہیں۔ متعلق فعل کو تمیز بھی کہا جاتا ہے ۔ پوسٹ "
قواعد اردو-16" میں ہم اس کی اقسام تفصیل سے بیان کر چکے ہیں۔

