فصاحت لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
فصاحت لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 12 ستمبر، 2026

قواعد اردو-35: متشابہ الفاظ

0 comments

متشابہ الفاظ
 
وہ الفاظ جن کی آواز یا املا ملتی جلتی ہو لیکن معنوں اور مطلب میں فرق ہو ، متشابہ الفاظ کہلاتے ہیں۔ جیسے بے باک اور بےباق۔ حامی اور  ہامی ۔ آم اور عام۔  روضہ اور روزہ،  وغیرہ۔   ایسے الفاظ کا معلوم ہونا درست تحریر کے لیے لازم ہے۔

کچھ متشابہ الفاظ درج ذیل ہیں؛

لفظ

معنی

متشابہ

معنی

ارض

زمین

عرض

چوڑائی-بات کہنا

آر

موچی کا ایک اوزار

عار

شرم

اب

باپ

اب

ابھی-اس وقت

آبرو

عزّت

اَبرو

بَھوں

ادا

ناز-طریقہ

ادا

دینا

آری

لکڑی کاٹنے/چیرنے کا اوزار

عاری

خالی

ارب

سو کروڑ

عرب

ملک /علاقہ

اِقدام

قدم بڑھانا

اَقدام

قدم کی جمع

اصل

بنیاد-جڑ

عسل

شہد

اَمارت

امیری-دولتمندی

عِمارت

مکان

اَلم

رنج-غم

عَلم

جھنڈا-پرچم

اَمل

اُمید

عَمل

فعل-کام

اثر

نتیجہ-نشان

عَصْر

زمانہ

آرا

لکڑی چیرنے کا آلہ

آراء

رائے-تجویز

اُولیٰ

پہلا-پہلی

اَوْلیٰ

بہتر

ایال

گھوڑے کی گردن کے بال

عیال

بیوی بچے

اُمّی

اَن پڑھ

اَمّی

ماں

اقرب

بہت قریب

عقرب

بچھو

اقارب

رشتہ دار

عقارب

بچھو-عقرب کی جمع

آلہ

اوزار

اعلیٰ

بلند-عمدہ

آمال

امل(امید) کی جمع

اعمال

عمل(کام) کی جمع

ایجاز

مختصر ہونا

اعجاز

عاجز کرنا

اصرار

ضد- تکرار

اَسرار

راز(سرّ) کی جمع

اعتراض

راضی نہ ہونا

احتراز

پرہیز

آم

پھل

عام

مشہور

انام

مخلوق

انعام

کام کا بدلہ

اَنعَام

جانور

اِنعَام

کام کا بدل-جزا

آج

موجودہ دن

عاج

ہاتھی دانت

اَسَد

شیر

اَسْعَد

بہت نیک

آثم

گناہگار

عاصم

پاکبار-محفوظ

بار

پھل-بوجھ

بار

دفعہ

باد

ہوا

بعد

پیچھے-آخر میں

بےباک

بے خوف

بےباق

حساب(ادا) شدہ

باز

ایک شکاری پرندہ

بعض

کچھ

بیت

گھر-شعر

بَیعَت

مرید-تابع ہونا

بیڑا

کشتیوں کا مجموعہ

بِیڑا

پان(کھانے والا)

بَرّی

خشکی کا

بَرِی

آزاد

بَس

کافی

بِس

زہر

بِین

موسیقی کا آلہ

بَیْن

رونا

بہر

واسطے

بحر

سمندر

بَہرا

جو سُن نہ سکے

بَہْرَہ

حصہ

بیرا

ہوٹل کا ملازم

بَہرا

جو سن نہ سکے

بَیرا

ہوٹل کا م ملازم-خدمتگار

بِیْرَا

بھائی -خویش

بسر

وقت گزارنا

بَصَر

آنکھ-بینائی

پُرْوَا

پوربی ہوا

پَرواہ

توجہ-خیال

پان

ہتھیار کی چمک

پان

ایک پتّا

پائی

ایک سکہ

پائی

ایک حسابی مستقل

تابع

فرمانْبردار

طابع

چھاپنے والا

تحریک

حرکت

تاریک

اندھیرا

تاویل

بیان

تحویل

حوالے-سپرد

تُرب

مٹی

طَرَب

خوشی

تلاوت

قرآن کی پڑھائی

طلاوت

تروتازگی

تہہ

نیچے

طے

لپیٹنا-فیصلہ

تِیرہ

اندھیرا

تیرا

ہندسہ-13

ثواب

نیکی کا بدلہ

صواب

ٹھیک -درست

جَد

دادا

جِدّ

کوشش

جذر

اصل ہر چیز کی

جزر

سمندر کا گھٹنا(اترنا)

جامہ

پوشاک

جامع

مکمل

جَرم

جسم

جُرم

قصور

جَوار

پڑہس-آس پاس

جُوار

ایک اناج

جالی

روشن کرنے والی

جعلی

نقلی-مانند اصل

چاہ

کنواں

چاہ

محبت

چَپ

بائیں

چُپ

خاموش

حرج

تنگی

ہرج

فتنہ

حَجَر

پتھر

ہِجْر

جدائی

حامی

ساتھی

ہامی

ہاں کرنا

حذر

پرہیز

حَضَر

قیام

حاجی

حج کرنے والا

ہاجی

ہَجْو(برائی) کرنے والا

حَلَال

جائز

ہِلَال

پہلی تاریخ کا چاند

حُب

محبت

حَب

گولہ-ٹکیہ

حال

حالت-کیفیت

ہال

بڑا کمرہ-جگہ

حائل

رکاوٹ

ہائل

ہولناک

حراثت

کھیتی باڑی کا کام

حراست

حفاظت -نگرانی

حِکَم

دانائی

حُکْم

فرمان

خال

تِل

خال

ماموں

خِرَد

عقل

خُرْد

چھوٹا

خورد۔خُرْد

چھوٹا

خورد

طعام

خبیث

بد باطن

خبیس

خوش مزاج

خَم

جھکاؤ

خُم

شراب کا مٹکا

خار

کانٹا

خوار

ذلیل-پینے والا

خاتم

ختم کرنے والا

خاتَم

انگوٹھی

دار

سولی

دار

گھر

داعی

بلانے والا

دائی

بچہ جنوانے والی عورت

دام

جال

دام

قیمت-ہمیشگی

دَر

دروازہ

دُر

موتی

دفع

دور کرنا

دفعہ

ایک بار

دانا

عاقل

دانہ

اناج-مال

راعی

چرواہا-نگہبان

رائی

ایک بیج

رُبا

لے جانے والا

رِبَا

سود-بڑھانا

روزہ

اسلامی رکن دین

رَوْضَہ

باغیچہ

روزگار

زمانہ-وقت

رُوزگار

پیشہ-مزدوری

رِیا

مکاری

رِیَاح

ہوائیں

رَحْم

ترس-ہمدردی

رِحْم

بچہ دانی-رشتہ

زَہر

ایک مہلک شے

ظُہر

دوپہر کے بعد کی نماز

زَْنْبُور

بِھڑ

زَْنْبُور

ایک اوزار

زکی

پاک-صاف

ذکی

عقلمند

زَن

عورت

ظن

گُمان

زہیر

روشن

ظہیر

مددگار-دوست

زُو

مکر

زور

طاقت

سار

مانند

سار

اونٹ-میٹھی آواز

سریر

پلنگ

صریر

قلم کی آواز

ساحر

جادوگر

سائر

سیر کرنے والا

سَحَر

صبح

سِحْر

جادو

سَرُور

خوشی

سَروَر

سردار

سعی

کوشش

صحیح

درست

سَمَر

کہانی

ثمر

پھل

سَودا

پاگل پن

سودا

خریدی ہوئی چیز

سُوت

ایک ریشہ

سَوْت

سوکن

سفیر

ایلچی

صفیر

پرندے کی آواز

سَفَر

مسافرت

صَفَر

چاند کا دوسرا مہینہ

سیاح

ملک گھومنے والا

سِیَاہ

کالا

سبا

ایک ملک(قوم) کا نام

صبا

صبح کی ہوا

شرح

تفصیل دینا

شرع

خدا کا قانون

شمع

موم بتی

شمّہ

تھوڑا

شعر

نظمی کلام

شیر

ایک درندہ

شِیر

دودھ

شیر

ایک درندہ

شک

شبہ

شق

پھٹا ہوا

شِکْوَہ

شکایت

شکُوہ

شان و شوکت

شِمْلَہ

ایک شہر

شَمْلَہ

پگڑی کا طرّہ

شُہْداء

گواہ-جنگ میں مارا جانے والا

شہدا

بدمعاش

صاحب

مالک

صائب

پہنچنے والا

صحاب

ساتھی

سہاب

بادل

صِرْف

اکیلا-تنہا

صَرف

خرچ کرنا

صلاح

مشورہ

سلاح

ہتھیار

صَمت

خاموشی

سِمت

طرف

صلہ

بدلہ

صلا

دعوت

صدا

آواز

سدا

ہمیشہ

طاق

اکیلا

تاک

دھیان-انگور

طارق

ایک ستارہ

تارِک

ترک کرنے والا

طائ

پرندہ

طاہر

پاک

طَبع

عادت

طَبَع

چھاپنا

طَوْر

طریقہ

طُوْر

ایک مشہور پہاڑ

طَعن

طنز

تان

راگ

عَالَم

دنیا-جہاں

عَالِم

جاننے والا

عَلَم

جھنڈا

عِلم

جاننا

عرضی

درخواست

ارضی

زمینی

عَازِم

ارادہ کار

اَعْظَم

بہت بڑا

عِیار

معیار-کسوٹی

عَیَّار

مکار-فریبی

فَضَا

کھلا میدان

فِزا

بڑھانا

فَصّاد

فصد کھولنے والا

فَساد

جھگڑا-لڑائی

فِعل

کام

فِیل

ناکام

فَیل

مکر-فریب

فِیل

ہاتھی

قُمری

فاختہ

قَمری

چاند سے تعلق والا

قال

گفتگُو

کال

قحط

قَد

جسم کی لمبائی

کد

ضد-چڑ

قَصْر

محل

کَسَر

کمی

قلب

دل

کلب

کتا

قلم

لکھنے کا آلہ

قلم

کاٹنا-تراشنا

قَرْن

صدی(100سال)

کَرَن

کرنا

قَرْن

صدی(100سال)

کِرَن

روشنی کی دھار(روشنی)

قاش

پھانک

کاش

خدا کرے-تمنا

قُرب

نزدیکی

کَرب

تکلیف-تڑپ

کمر

جسم کا درمیانی حصہ

قَمَر

چاند

کالا

سیاہ(رنگ)

کالا

مال-اسباب

کَلِی

پھول کی ایک حالت

قَلْعِی

ایک دھات

کِشت

کھیتی

کُشْت

قتل

کثرت

زیادہ

کسرت

ورزش

کَل

دن

کَل

مشین کا پرزہ

کُلّی

منہ میں پانی رکھ کر نکالنا

قُلی

بوجھ اُٹھانے والا-مزدور

کَرَم

مہربانی

کِرْم

کیڑا

گزارش

عرض کرنا

گذارش

چھوڑ دینا

گَرْد

دھول

گِرْد

اطراف

گِلَہ

شکایت

گَلّہ

ریوڑ

گُل

پھول

گِل

مٹّی

گَنگ

گنگا ندی

گُنْگ

گونگا

گھَن

بادلوں کا جمگھٹا

گَہَن

سورج/چاند پر سایہ آنا

گھِن

نفرت

گھُن

کیڑا

لال

سرک

لعل

قیمتی پتھر

لَبْ

ہونٹ

لَبْ

خلاصہ

لَمْحَہ

بہت قلیل وقت

لمعہ

روشنی

مادَہ

نَر کی ضد(مؤنث)

مادَّہ

وہ شے جو محسوس ہو سکے

لنگر

کَشتی کو روکنے کا آلہ

لنگر

غریبوں میں کھانا تقسیم کرنے کا مقام

مامور

مقرر کرنا

معمور

آباد-بھرا ہوا

مَشْرِق

پورب-ایک سمت

مُشْرِک

شرک کرنے والا

مُسَلَّح

ہتھیار بند

مُصْلِح

اصلاح کرنے والا

مِہر

سورج-محبت

مَہْر

نکاح کی رقم

مِہر

سورج-محبت

مُہر

نقش-ٹھپہ

ماثوم

گنہگار

معصوم

بے گناہ

موزہ

جراب

موضع

گاؤں

مور

ایک پرندہ

مُور

چیونٹی

مُسلِم

مسلمان

مُسَلَّم

تسلیم کیا گیا

مُحَرَّم

قمری مہینہ

مَحْرَم

واقف

مال

دھن -دولت

مآل

انجام

مشاعرہ

شعر خوانی کی محفل

مشاہرہ

تنخواہ

مُلک

علاقہ-وطن

مِلک

جائیداد

مَلَک

فرشتہ

مَلِک

بادشاہ

مَلِکَہ

رانی

مَلَکہ

لیاقت

مَشق

مہارت

مَشک

پانی بھرنے کا چمڑے کا تھیلا

میل

محبت

مِیل

لمبائی کا پیمانہ

مَیَّت

جنازہ

مَعیَّت

ساتھ

مِزاح

ہنسی

مَزَہ

لُطف

محفوظ

حفاظت میں

محظوظ

لطف اٹھانا

مصلےٰ

نماز پڑھنے کی جگہ

مُصْلِح

اصلاح کرنے والا

مُطَّلِع

آگاہ کرنا

مَطلَع

طلوع ہونے کی جگہ

مُغَنِّی

گانے والا

مَغنی

غنی طبیعت والی

ماہی

مچھلی

ماحی

محو کر دینا

مُکَدَّر

میلا

مُقدّر

نصیب

مُکَرَّر

دوبارہ

مُقرّر

مقرر کرنا

نقطہ

ڈاٹ کا نشان

نکتہ

باریکی

نظر

دکھنا-نگاہ

نذر

پیش کرنا

نذیر

ڈرانے والا

نظیر

مثال

نالا

چھوٹی ندی

نالہ

رونا-زاری کرنا

نصب

گاڑنا

نَسَب

باپ کی طرف کا تعلق

نَفَس

سانس

نَفْس

خواہش

نیم

آدھا

نیم

ایک کسیلا درخت

نَثْر

عبارت

نَسر

گِدھ

والا

بلند

والہ

شیدا

ہَل

کھیت جوتنے کا آلہ

حَل

سلجھانا

ہَرم

بڑھاپا

حَرَم

خانہ کعبہ-گھر کی عورت

بلاگ

موضوعات

اردو (39) urdu (34) قواعد (31) urdu grammar (30) صرف (18) صرف و نحو (18) grammar (15) گرامر (12) نحو (9) اسم (8) اصطلاحاتِ زبان (8) ترکیب نحوی (8) زبان (6) فاعل (6) مرکب (6) مفعول (6) جملہ (4) حرف (4) فعل (4) کلام (4) استفہام (3) اسم ضمیر (3) لازم (3) آواز (2) اسم ذات (2) اسم ذات، اجزائے کلام (2) اسم صفت (2) اسمیہ (2) اشارہ (2) الفاظ (2) تانیث (2) تخلص (2) تذکیر (2) تلفظ (2) تمیز (2) جمع (2) حرف صحیح (2) حرف علت (2) حرکت (2) ذاتی (2) روزمرہ (2) سابقہ (2) سابقے (2) صفت (2) صوت (2) عددی (2) عطف (2) علامات (2) علامت (2) علامت مفعول (2) علم (2) غیر معین (2) فصاحت (2) فعل ناقص (2) فعلیہ (2) لاحقہ (2) لاحقے (2) مؤنث (2) مترادف (2) متضاد (2) متعدی (2) مجہول (2) مذکر (2) مرجع (2) معروف (2) معنی (2) معین (2) مفعولی (2) موصول (2) نکرہ (2) کلمہ (2) کیفیت (2) ہم معنی (2) Consonant (1) Vowel (1) آراء (1) آغا شورش کاشمیری (1) آلہ (1) اجزاء (1) ادغام (1) استخباری (1) استغراقی (1) استفہامیہ (1) اسم جامد (1) اسم عدد (1) اسم مشتق (1) اسم مصدر (1) اسم مفعول (1) اشباع (1) اصطلاحی (1) اضافی (1) اعداد (1) اعراب (1) اقتباس (1) اقراری (1) الخ (1) امالہ (1) امدادی (1) امر (1) انشائیہ (1) انکاری (1) ایجاب (1) بیان (1) بیش (1) تاسف (1) تام (1) تثنیہ (1) تخصیص (1) ترتیبی (1) ترک (1) ترکیب تفصیلی (1) تشبیہ (1) تشدید (1) تصغیر (1) تعجب (1) تعداد (1) تفضیل بعض (1) تفضیل نفسی (1) تفضیل کل (1) تمنائی (1) تنوین (1) تنکیری (1) توصیفی (1) تکبیر (1) جار (1) جزم (1) جمع الجمع (1) جمع سالم (1) جمع مکسر (1) جنس (1) حاشیہ (1) حاصل مصدر (1) حال (1) حالیہ (1) حالیہ معطعفہ (1) حذف (1) حروف (1) حروف تہجی (1) حصر (1) خبر (1) خبریہ (1) خط (1) خطاب (1) درجات صفت (1) ذومعنی (1) رائے (1) ربط (1) رموز اوقاف (1) زبر (1) زیر (1) سالم (1) ساکن (1) سکتہ (1) سکون (1) شخصی (1) شرط (1) شعر (1) شمسی (1) شکیہ (1) صفت عددی (1) صفت مقداری (1) صفتی (1) صفحہ (1) صوتی (1) صوتی نظام (1) صَوتیے (1) ضرب الامثال (1) ضرب المثل (1) ضعفی (1) ضمیر (1) ضمیری (1) ظرف (1) ظرف زمان (1) ظرف مکان (1) عرف (1) عطف بیان (1) عطفیہ (1) علامت فاعل (1) عَلم (1) فاعل سماعی (1) فاعل قیاسی (1) فاعلی (1) فجائیہ (1) قسم (1) قصہ (1) قمری (1) لغوی (1) لفظ (1) لقب (1) ماضی (1) مبتدا (1) متحرک (1) متشابہ، متشابہ الفاظ، صرف (1) مثبت (1) مجازی (1) مجروری (1) محاورہ (1) محذوف (1) مد (1) مذکر سالم (1) مرکب اضافی (1) مرکب توصیفی (1) مرکب جاری (1) مرکب عطفی (1) مرکب ناقص (1) مستقبل (1) مشار (1) مصدر (1) مصرع (1) مصغر (1) مصمتہ (1) مصوتہ (1) مضارع (1) مضاف (1) مضاف الیہ (1) مطابقت (1) مطلق (1) معاوضہ (1) معاون (1) معتدی المتعدی (1) معدولہ (1) معرفہ (1) معطوف (1) معطوف الیہ (1) معطوفہ (1) مفاجات (1) مفرد (1) مقداری (1) مقصورہ (1) ممدوہ (1) منفی (1) موصوف (1) موقوف (1) مونث (1) مکبر (1) مکسر (1) مہمل (1) ناقص (1) ندا (1) ندبہ (1) نسبتی (1) نقطہ (1) نہی (1) واحد (1) وقف کامل (1) وقفہ (1) پسند (1) پیش (1) کسری (1) کلام ناقص (1) کمی (1) کنیت (1) کو (1) کہاوت (1) گنتی (1) ہجا (1)
محمد عامر. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *