معاون لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
معاون لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل، 14 جولائی، 2020

قواعد اردو-24 امدادی/معاون افعال

3 comments

امدادی افعال/معاون افعال

  جیسا کہ  ہم پڑھ چکے ہیں کہ وہ فعل جو دوسرے فعل کے ساتھ آ کر اس کے  معنی میں تبدیلی لاتا ہو، امدادی /معاون فعل کہلاتا ہے۔ جیسے؛ ۔ علی رات کو دیر تک پڑھتا رہتا ہے۔ اس جملے میں 2 فعل پڑھنا اور رہنا آئے ہیں۔ رہنا فعل پڑھنا کا امدادی فعل ہے جو جملے میں زور پیدا کر رہا ہے۔ ایک اور مثال دیکھیں، اسلم مجھ سے نا حق لڑ پڑا۔ اس جملے میں پڑنا فعل لڑنے کا معاون فعل ہے جو جملے میں مزید فصاحت پیدا کر رہا ہے۔ امدادی افعال میں کچھ افعال ہمیشہ دوسرے افعال کے ساتھ ہی استعمال ہوتے ہیں اکیلے استعمال  نہیں ہوتے، جیسے؛ ۔  چُکنا، سکنا، لگنا وغیرہ جبکہ بعض اکیلے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں  پر اس صورت ان کے معنی مختلف ہو جاتے ہیں۔  امدادی افعال سادہ فعل کو مرکب فعل بنا دیتے ہیں۔ عموماً  ہم درج ذیل امدادی افعال استعمال کرتے ہیں؛

چُکنا:  کسی کام کے مکمل ہونے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جیسے ؛ ۔ پڑھ چکا، جا بھی چکا۔ وہ کھانا کھا چکا۔ بارش ہو چکی۔
ہونا:  یہ فعل بہت کثرت سے بہت متفرق معنوںمیں مستعمل ہے ، اسماء  و صفات کو فعلی معنی دیتا ہے جیسے؛۔  پشیمان ہونا،۔ آباد ہونا۔ تولد ہونا۔

پڑنا: کسی فعل کے یکا یک/اچانک ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ یا کسی مجبوری کو ظاہر کرتا ہے۔ جیسے بادل برس پڑے۔ وہ رو پڑا۔ وہ کیچڑ میں گر پڑے۔ مجبوری کی حالت میں  جیسے؛ ۔   اسے ماننا پڑا۔ ہمیں جانا پڑا۔
نکلنا: حالت سکون سے اچانک حرکت یا ہل چل کو ظاہر کرتا ہے۔ جیسے؛ ۔   پُھوٹ نکلا۔ چل نکلا۔
سَکنا: کسی کام کی قابلیت ہونے یا اجازت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جیسے؛ ۔   وہ انگریزی بول سکتا ہے۔ تم جا سکتے ہو۔  وہ امتحان دے سکتے ہیں۔
جانا: کسی فعل کی تکمیل یا تاکید کے لیے  مستعمل ہے۔ جیسے ؛ ۔  کھانا کھا جاتا ہے۔ سو جاتا ہے۔ سبق یاد کر کے سو جاؤ۔
لینا: فعل کے مکمل ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ جیسے؛ ۔ کھا لیا۔ پڑھ لیا۔ سن لیا۔
ڈالنا: کلام میں زور پیدا کرنے کے لیے مستعمل ہے۔ جیسے؛ ۔   کاٹ ڈالا۔ مارڈالا۔

آنا: یہ بھی فعل کی تکمیل یا تاکید  کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جیسے؛ ۔  چاند ابھر آیا۔ وہ سندیسہ دے آیا۔
لگنا: کسی فعل کے شروع ہونے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جیسے؛ ۔  دوڑنے لگا۔ کھیلنے لگا۔
اُٹھنا: کسی فعل کی بے اختیاری اور تیزی کے اظہار کے لیے مستعمل ہے۔ جیسے؛ ۔   چلّا اٹھا۔ پھڑک اٹھا۔
چاہنا:  کسی ارادے یا خواہش کو ظاہر کرتا ہے۔ جیسے  ؛ ۔  وہ پڑھنا چاہتا ہے۔  وہ امریکہ منتقل ہونا چاہتا ہے۔

بلاگ

موضوعات

اردو (39) urdu (34) قواعد (31) urdu grammar (30) صرف (18) صرف و نحو (18) grammar (15) گرامر (12) نحو (9) اسم (8) اصطلاحاتِ زبان (8) ترکیب نحوی (8) زبان (6) فاعل (6) مرکب (6) مفعول (6) جملہ (4) حرف (4) فعل (4) کلام (4) استفہام (3) اسم ضمیر (3) لازم (3) آواز (2) اسم ذات (2) اسم ذات، اجزائے کلام (2) اسم صفت (2) اسمیہ (2) اشارہ (2) الفاظ (2) تانیث (2) تخلص (2) تذکیر (2) تلفظ (2) تمیز (2) جمع (2) حرف صحیح (2) حرف علت (2) حرکت (2) ذاتی (2) روزمرہ (2) سابقہ (2) سابقے (2) صفت (2) صوت (2) عددی (2) عطف (2) علامات (2) علامت (2) علامت مفعول (2) علم (2) غیر معین (2) فصاحت (2) فعل ناقص (2) فعلیہ (2) لاحقہ (2) لاحقے (2) مؤنث (2) مترادف (2) متضاد (2) متعدی (2) مجہول (2) مذکر (2) مرجع (2) معروف (2) معنی (2) معین (2) مفعولی (2) موصول (2) نکرہ (2) کلمہ (2) کیفیت (2) ہم معنی (2) Consonant (1) Vowel (1) آراء (1) آغا شورش کاشمیری (1) آلہ (1) اجزاء (1) ادغام (1) استخباری (1) استغراقی (1) استفہامیہ (1) اسم جامد (1) اسم عدد (1) اسم مشتق (1) اسم مصدر (1) اسم مفعول (1) اشباع (1) اصطلاحی (1) اضافی (1) اعداد (1) اعراب (1) اقتباس (1) اقراری (1) الخ (1) امالہ (1) امدادی (1) امر (1) انشائیہ (1) انکاری (1) ایجاب (1) بیان (1) بیش (1) تاسف (1) تام (1) تثنیہ (1) تخصیص (1) ترتیبی (1) ترک (1) ترکیب تفصیلی (1) تشبیہ (1) تشدید (1) تصغیر (1) تعجب (1) تعداد (1) تفضیل بعض (1) تفضیل نفسی (1) تفضیل کل (1) تمنائی (1) تنوین (1) تنکیری (1) توصیفی (1) تکبیر (1) جار (1) جزم (1) جمع الجمع (1) جمع سالم (1) جمع مکسر (1) جنس (1) حاشیہ (1) حاصل مصدر (1) حال (1) حالیہ (1) حالیہ معطعفہ (1) حذف (1) حروف (1) حروف تہجی (1) حصر (1) خبر (1) خبریہ (1) خط (1) خطاب (1) درجات صفت (1) ذومعنی (1) رائے (1) ربط (1) رموز اوقاف (1) زبر (1) زیر (1) سالم (1) ساکن (1) سکتہ (1) سکون (1) شخصی (1) شرط (1) شعر (1) شمسی (1) شکیہ (1) صفت عددی (1) صفت مقداری (1) صفتی (1) صفحہ (1) صوتی (1) صوتی نظام (1) صَوتیے (1) ضرب الامثال (1) ضرب المثل (1) ضعفی (1) ضمیر (1) ضمیری (1) ظرف (1) ظرف زمان (1) ظرف مکان (1) عرف (1) عطف بیان (1) عطفیہ (1) علامت فاعل (1) عَلم (1) فاعل سماعی (1) فاعل قیاسی (1) فاعلی (1) فجائیہ (1) قسم (1) قصہ (1) قمری (1) لغوی (1) لفظ (1) لقب (1) ماضی (1) مبتدا (1) متحرک (1) متشابہ، متشابہ الفاظ، صرف (1) مثبت (1) مجازی (1) مجروری (1) محاورہ (1) محذوف (1) مد (1) مذکر سالم (1) مرکب اضافی (1) مرکب توصیفی (1) مرکب جاری (1) مرکب عطفی (1) مرکب ناقص (1) مستقبل (1) مشار (1) مصدر (1) مصرع (1) مصغر (1) مصمتہ (1) مصوتہ (1) مضارع (1) مضاف (1) مضاف الیہ (1) مطابقت (1) مطلق (1) معاوضہ (1) معاون (1) معتدی المتعدی (1) معدولہ (1) معرفہ (1) معطوف (1) معطوف الیہ (1) معطوفہ (1) مفاجات (1) مفرد (1) مقداری (1) مقصورہ (1) ممدوہ (1) منفی (1) موصوف (1) موقوف (1) مونث (1) مکبر (1) مکسر (1) مہمل (1) ناقص (1) ندا (1) ندبہ (1) نسبتی (1) نقطہ (1) نہی (1) واحد (1) وقف کامل (1) وقفہ (1) پسند (1) پیش (1) کسری (1) کلام ناقص (1) کمی (1) کنیت (1) کو (1) کہاوت (1) گنتی (1) ہجا (1)
محمد عامر. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *