صفت عددی اور صفت مقداری کی
اقسام
صفت عددی کی اقسام
صفت عددی کی دو اقسام ہیں؛
1۔ صفت عددی معین: جس میں اشیاء کی تعداد کا صحیح تعین ہو سکے۔ مثلاً چار۔ تین۔ پچاس۔ سو۔ ہزار۔ سوا۔ آدھا۔ پونا لاکھ وغیرہ
2۔ صفت عددی غیر معین: جس میں اشیاء کی تعداد کا درست تعین نا ہو سکے۔ جیسے کئی۔ چند۔ بہت۔ تھوڑا۔ کچھ۔وغیرہ
معدود: صفت عددی کے موصوف کو ”معدود“ کہتے ہیں۔

صفت عددی معین کی اقسام
صفت عددی معین کی پانچ اقسام ہیں؛
1۔ اعداد ذاتی: وہ
اعداد جو تعداد کو ظاہر کریں۔ مثلاً چار۔ چھ۔ سو۔
ہزار۔ لاکھ۔ کروڑ وغیرہ
2۔ اعداد ترتیبی: وہ اعداد جن میں تعداد کے ساتھ ساتھ ترتیب اور درجہ بھی معلوم ہو۔ مثلاً پہلا۔ دوسرا۔ تیسرا۔
دسواں ۔ گیارہواں، پچاسواں۔ ہزارواں۔وغیرہ
2۔ اعداد ترتیبی: وہ اعداد جن میں تعداد کے ساتھ ساتھ ترتیب اور درجہ بھی معلوم ہو۔ مثلاً پہلا۔ دوسرا۔ تیسرا۔
دسواں ۔ گیارہواں، پچاسواں۔ ہزارواں۔وغیرہ
3۔ اعداد ضعفی: وہ
اعداد جو یہ ظاہر کریں کہ چیز کتنے گنا ہے۔ مثلاً دگنا۔
تگنا۔ چو گنا۔ دونی، تگنی۔ وغیرہ
4۔ اعداد کسری: وہ اعداد جو کسی مکمل عدد کا حصہ ہوں۔ جیسے آدھا۔ سوا۔ پونا۔ تہائی ڈیڑھ وغیرہ
5۔ اعداد استغراقی: وہ اعداد جو اپنے معدود کے تمام پہلوؤں پر حاوی ہوں۔ جیسے سب۔ تمام۔ سب کچھ وغیرہ
4۔ اعداد کسری: وہ اعداد جو کسی مکمل عدد کا حصہ ہوں۔ جیسے آدھا۔ سوا۔ پونا۔ تہائی ڈیڑھ وغیرہ
5۔ اعداد استغراقی: وہ اعداد جو اپنے معدود کے تمام پہلوؤں پر حاوی ہوں۔ جیسے سب۔ تمام۔ سب کچھ وغیرہ
صفت مقداری کی اقسام
صفت مقداری کی دو اقسام ہیں؛
1۔ صفت مقداری معین: جس میں اشیاء کی معین مقدار معلوم ہو۔ جیسے سیر بھر۔ تولہ بھر۔ ماشہ بھر وغیرہ
2۔ صفت مقداری غیر معین: جس میں اشیاء کی مقدار کا تعین نا ہو سکے۔ جیسے تھوڑا سا۔ کافی۔ بہت سی۔ کچھ وغیرہ
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔محترم ! اپنی رائے ضرور دیجئیے۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔