علم القواعد(قواعد زبان
ِ اردو)
ہر زبان کو درست طریقے سے
سیکھنے،بولنے، لکھنے اور پڑھنے کےکچھ اصول اور قوانین ہوتے ہیں ،ان قوانین کو
قواعد کہا جاتا ہے۔ ان قوانین کو علم القواعدیا قواعدِ زبان بھی کہا جاتا ہے۔
اردو زبان کے قواعد
درج ذیل ہیں؛
پہلا حصہ: علم ہجّا
علم ہجّا
علم ہجا کسی زبان کے حروفِ تہجی کو الگ الگ
کرنے ،املا اور ہجوں کی ساخت کا علم ہے۔
حروف(ابجد)
ہر زبان کچھ تحریری علامات اور نشانات
پر مشتمل ہوتی ہے۔ یہ علامات اور نشانات حرف کہلاتی ہیں۔ جیسےا ۔ ب۔ پ۔ ت۔ ج۔ د۔ ڑ۔ژ۔ س۔ط۔ ل۔
م۔ ن ۔و۔ی ۔ وغیرہ ۔ حروف کے
مجموعے کو "ابجد" کہتے ہیں۔
حرف(حروف تہجی)
اردو میں حروف کی دو قسمیں ہیں؛
1۔ مفرد حروف: یہ حروف صرف ایک حرف پر مشتمل ہوتے ہیں؛؛ ا ، ب ، پ، ت، ٹ، ث، ج، چ، ح، خ، د، ڈ، ذ،ر ،ڑ، ز، ژ، س، ش، ص ، ض، ط، ظ، ع ، غ، ف، ق، ک،گ، ل، م، ن، و، ہ ، ء، ی ، ے۔
2۔مرکب حروف: 2 حروف ملکر 1 حرف بناتے ہیں؛ آ، بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ، ڑھ، کھ، گھ، لھ، مھ، نھ۔
1۔ مفرد حروف: یہ حروف صرف ایک حرف پر مشتمل ہوتے ہیں؛؛ ا ، ب ، پ، ت، ٹ، ث، ج، چ، ح، خ، د، ڈ، ذ،ر ،ڑ، ز، ژ، س، ش، ص ، ض، ط، ظ، ع ، غ، ف، ق، ک،گ، ل، م، ن، و، ہ ، ء، ی ، ے۔
2۔مرکب حروف: 2 حروف ملکر 1 حرف بناتے ہیں؛ آ، بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ، ڑھ، کھ، گھ، لھ، مھ، نھ۔
حروف بلحاظ حرکات
تلفظ یا صوتی لحاظ سے اردو میں حروف کی 2 اقسام ہیں؛
1۔ حرف علّت:الف، واؤ اور ی وہ حرف ہیں جن کے ملانے سے الفاظ میں حرکت پیدا ہوتی ہے۔ جیسے ب+ا=با، ب+و=بُو اور س+ی=سی وغیرہ
نوٹ: حرف علت انگریزی میں Vowelsکہلاتےہیں۔
2۔حرف صحیح:وہ حرف جو کسی حرف علّتیا علامت حرکت(زبر، زیر، پیش)کے بغیر آپس میں ملکر کوئی آواز پیدا نہیں کر سکتے۔ جیسے ب، پ ت، ج س، د، م، ن وغیرہ
نوٹ: حرف صحیح انگریزی میں Consonantsکہلاتے ہیں۔
عمدہ معلومات
مرکب حروف کی کچھ مثالیں بھی ہوجائیں تو بہت فائدہ ہوگااور مرکب حروف کی آواز کی کوئی صورت ہوجائے تو سبحان اللہ
اچھا ہے
اردوحروف تہجی کی تعداد کتنی ہے ؟
بہت آسان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے
مرکب حروف
ماشاءاللہ
اللہ اپکو جزاے خیر دے
53
ماشاءاللہ
ماشاءاللہ
15
الفاظ کو ہجے کرنے طریقہ بھی بتا دیں تو بہتر ہوتا۔