‏آزاد نظم، نثری نظم لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏آزاد نظم، نثری نظم لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 12 اکتوبر، 2026

قواعد اردو-50: شاعری کی اصناف-اول

0 comments

 شاعری کی اصناف

شاعری وہ منظوم ادبی اظہار ہے جس میں شاعر اپنے خیالات، جذبات، احساسات، مشاہدات اور تخیلات کو موزوں اور مؤثر الفاظ کے ذریعے اس انداز میں پیش کرتا ہے کہ اس میں آہنگ، موسیقیت، تخیل، حسنِ بیان اور تاثیر پیدا ہو جائے۔ شاعری میں زندگی، فطرت، محبت، غم، خوشی، معاشرت، اخلاق، مذہب اور دیگر انسانی تجربات و جذبات کی عکاسی مختلف شعری اسالیب اور اصناف کے ذریعے کی جاتی ہے۔
مختصر تعریف:
شاعری وہ ادبی اظہار ہے جس میں شاعر اپنے خیالات و جذبات کو موزوں، مؤثر اور دل نشیں الفاظ میں آہنگ و تخیل کے ساتھ پیش کرتا ہے۔

شاعری کی دو اقسام غزل اور نظم ہیں۔

۔ غزل

لغوی معنی ”عورتوں سے باتیں کرنا“یا”ہرن کے گلے سے نکلنے والی دردناک آواز“کے ہیں۔ اصطلاح میں غزل شاعری کی وہ صنف ہے جس کا ہر شعر معنی کے لحاظ سے ایک مکمل اور الگ اکائی ہوتا ہے۔ اس میں عشق و محبت، ہجر و وصال اور تصوف کے مضامین بیان ہوتے ہیں۔ اس کی پابندیوں میں مطلع، مقطع، قافیہ، ردیف اور ایک ہی بحر کا ہونا شامل ہے۔

 

‚۔ نظم

نظم کے لغوی معنی ”لڑی میں موتی پِرونا “ کے ہیں۔ نظم کی مختلف شکلیں اور قسمیں ہیں۔  تعریف کے لحاظ سے نظم شاعری کی وہ صنف ہے جس میں کسی خاص موضوع پر تسلسل کے ساتھ خیالات کا اظہار کیا گیا ہو۔ نظم کے لیے ایک مرکزی خیال ہونا ضروری ہے جس کا ارتقا نظم کے آخر تک جاری رہتا ہے۔
نظم کا ارتقا اور نظم جدید کا تصوّر

گذشتہ سو سال میں اردو نظم  تبدیلیوں سے گزرتی رہی ہے، اور نئے اسلوب اور موضوعات اردو نظم کا حصہ بنے ہیں ۔ نظم کے اسی نئے اسلوب کو جدید نظم کہا جاتا ہے۔ڈاکٹر قمر رئیس کے مطابق”وہ نظم جدید کہلائے گی جس میں شاعر نے قدیم اصناف کے لگے بندھے ضابطوں کی پابندی سے ماوارا  ہو کر کسی مسلمہ اور مانوس  یا نئی  اور اچھوتی ہیئت میں اپنے تجربات اور خیالات کو ربط و تسلسل کے ساتھ پیش کیا ہو۔“

نظم کے لیے کسی ہیئت یا موضوع کی قید نہیں ہے۔ کسی بھی ہیئت میں نظم کسی موضوع کو زیرِ بحث لا سکتی ہے۔   نظم کی ساخت(قدیم و جدید)  کے لحاظ سے  4 قسمیں ہیں؛

ہیئت (ساخت) کے اعتبار سے نظم کی اقسام

1۔ پابند نظم:وہ نظم جس میں ہیئت کے اعتبار سے روایتی اصناف و اسلوب کی پابندی کی گئی ہو اور اس میں بحر کے استعمال اور قافیوں کی ترتیب کے مقررہ اصولوں کا لحاظ رکھا گیا ہو، پابند نظم کہلاتی ہے۔ جیسے: مربع، مخمّس، مسدّس، ترکیب بند، ترجیع بند وغیرہ۔

2۔ نظمِ معرّا / غیر مقفّیٰ نظم:وہ نظم جو شروع سے آخر تک مصرعوں کے وزن اور بحر کے تقاضے تو پوری کرتی ہو (یعنی تمام مصرعے برابر ہوں)، مگر ردیف اور قافیے کی پابندی سے آزاد ہو، اسے نظمِ معرّا یا غیر مقفّیٰ نظم کہا جاتا ہے۔

3۔ آزاد نظم:آزاد نظم میں ردیف اور قافیے کی پابندی نہیں ہوتی اور مصرعے چھوٹے بڑے ہوتے ہیں، البتہ اس کی بنیاد کسی نہ کسی بحر یا عروضی وزن پر ضرور رکھی جاتی ہے۔ اس میں بحر کی پابندی تو ہوتی ہے مگر ارکان کی تعداد ہر مصرعے میں مختلف ہو سکتی ہے۔

4۔ نثری نظم:یہ جدید نظم کی وہ قسم ہے جو ردیف، قافیے اور عروضی وزن (بحر) کی پابندی سے مکمل طور پر آزاد ہوتی ہے۔ اس میں شعری آہنگ عروضی ارکان کے بجائے الفاظ کی اندرونی موسیقیت، شعری تلازمات اور خیال کے تسلسل سے پیدا کیا جاتا ہے۔

اصناف نظم

 نظم کی ان معروف اصناف کو تفہیم کی آسانی کے لیے دو بڑے حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
1۔  موضوع کے اعتبار سے اصناف نظم        
1۔ حمد                2۔ نعت                                     3۔ منقبت                                   4۔ سلام             5۔ مُناجات
6۔ قصیدہ                           7۔ قدح(قصیدہ ہجویہ)                   8۔  مرثیہ                        9۔ سہرا              10۔ ہَجو
11۔ ہَزل                       12۔ واسوخت                              13۔ شہرِ آشوب               14۔ ریختی

2۔  ہیئت(ساخت) کے اعتبار سے اصناف نظم          
1۔ مثنَوی-( بزمیہ مثنَوی    رزمیہ  مثنَوی)                  2۔ مُسَمط
اقسام مسمط:
مثلّث۔مربّع۔مخّمس۔مسَدّس۔مسبّع۔مثمن۔ متسّع۔معشّر۔ ترجیع بند۔ترکیب بند
3۔ ثلاثی             4۔ رباعی            5۔ قطعہ             6۔دوہا               7۔یک بیتہ(فرد)
8۔دو بیتہ            9۔تضمین           10۔ ماہیا             11۔ کافی            12۔گیت           
13۔مستزاد        29۔ پیروڈی        30۔سانیٹ        31۔ ہائیکو           32۔ ترائیلے

 

ہر دو اصنافِ نظم کی تفصیل اگلی پوسٹ میں بیان کی گئی ہے۔

بلاگ

موضوعات

اردو (50) urdu (38) قواعد (37) urdu grammar (32) صرف و نحو (19) صرف (18) گرامر (17) grammar (16) نحو (10) اصطلاحاتِ زبان (9) ترکیب نحوی (9) اسم (8) زبان (7) علم بیان (6) فاعل (6) مرکب (6) مفعول (6) جملہ (4) حرف (4) شاعری (4) علمِ بلاغت (4) فعل (4) نظم (4) کلام (4) استفہام (3) اسم ضمیر (3) الفاظ (3) بلاغت و فصاحت (3) بلیغ (3) تخلص (3) علم (3) علم بدیع (3) علم عروض (3) علم معانی (3) فصاحت (3) فصیح (3) لازم (3) آواز (2) اسم ذات (2) اسم ذات، اجزائے کلام (2) اسم صفت (2) اسمیہ (2) اشارہ (2) انشائیہ (2) بحر (2) بحر مزاحف (2) بدیع (2) بلاغت (2) بلیغ و فصیح (2) بیان (2) تانیث (2) تذکیر (2) تلفظ (2) تمیز (2) جمع (2) حذف (2) حرف صحیح (2) حرف علت (2) حرکت (2) ذاتی (2) ردیف (2) روزمرہ (2) زحاف (2) سابقہ (2) سابقے (2) ساکن (2) شعر (2) صفت (2) صوت (2) عددی (2) عطف (2) علامات (2) علامت (2) علامت مفعول (2) علم قافیہ (2) علم قوافی (2) غیر معین (2) فعل ناقص (2) فعلیہ (2) قافیہ (2) قبض (2) لاحقہ (2) لاحقے (2) مؤنث (2) متحرک (2) مترادف (2) متضاد (2) متعدی (2) مجہول (2) محذوف (2) مذکر (2) مرجع (2) مصرع (2) معروف (2) معنی (2) معین (2) مفعولی (2) موصول (2) نثر (2) نکرہ (2) کلمہ (2) کیفیت (2) ہم معنی (2) Consonant (1) Vowel (1) u (1) ، صرف (1) آراء (1) آزاد نظم، نثری نظم (1) آشوب شہر (1) آغا شورش کاشمیری (1) آلہ (1) آپ بیتی (1) اجزاء (1) ادغام (1) استخباری (1) استعارہ (1) استعارہ بالتصریح (1) استغراقی (1) استفہامیہ (1) اسم جامد (1) اسم عدد (1) اسم مشتق (1) اسم مصدر (1) اسم مفعول (1) اشباع (1) اصطلاحات (1) اصطلاحی (1) اصناف (1) اصناف نظم (1) اضافی (1) اعداد (1) اعراب (1) افسانوی نثر (1) افسانہ (1) اقتباس (1) اقراری (1) الخ (1) امالہ (1) امدادی (1) امر (1) انکاری (1) ایجاب (1) ایہام (1) بالکنایہ (1) بحر سالم (1) بحر ہزج (1) بدائع (1) بدایع (1) بند (1) بیش (1) تاسف (1) تام (1) تبصرہ (1) تثنیہ (1) تحقیق (1) تخصیص (1) تذکرہ (1) ترائیلے (1) ترتیبی (1) ترجیع بند (1) ترک (1) ترکیب بند (1) ترکیب تفصیلی (1) تشبیہ (1) تشبیہ،کنایہ (1) تشدید (1) تصغیر (1) تعجب (1) تعداد (1) تفضیل بعض (1) تفضیل نفسی (1) تفضیل کل (1) تقطیع (1) تلمیح (1) تمنائی (1) تنسیق (1) تنقید (1) تنوین (1) تنکیری (1) توصیفی (1) تکبیر (1) ثلاثی (1) جار (1) جدید (1) جزم (1) جمع الجمع (1) جمع سالم (1) جمع مکسر (1) جنس (1) حاشیہ (1) حاصل مصدر (1) حال (1) حالیہ (1) حالیہ معطعفہ (1) حرف تاسیس (1) حرف دخیل (1) حرف ردف (1) حرف روی (1) حرف قید (1) حرف مزید (1) حرف نائرہ (1) حرف وصل، حرف خروج (1) حروف (1) حروف تہجی (1) حسن تعلیل (1) حسن مطلع (1) حصر (1) حمد (1) خاکہ (1) خبر (1) خبریہ (1) خط (1) خطاب (1) خفیف (1) داستان (1) دال (1) دال اور مدلول (1) درجات صفت (1) دلالت (1) دلالت التزامی (1) دلالت تضمنی (1) دلالت حقیقی (1) دلالت ضمنی (1) دوہا (1) ذومعنی (1) رائے (1) رباعی (1) ربط (1) رجز (1) رمل (1) رموز اوقاف (1) رنگین نثر (1) روزنامچہ (1) رپورتاژ (1) ریختی (1) زبر (1) زمین (1) زیر (1) سالم (1) سانیٹ (1) سبب (1) سخن (1) سریع (1) سفر نامہ (1) سلام (1) سوانح عمری (1) سکتہ (1) سکون (1) شاعری، بیت، شعر (1) شاہ بیت (1) شخصی (1) شرط (1) شعری (1) شمسی (1) شکیہ (1) صفت عددی (1) صفت مقداری (1) صفتی (1) صفحہ (1) صنائع (1) صنائع لفظی (1) صنائع معنوی (1) صنعت (1) صنعت تضاد (1) صوتی (1) صوتی نظام (1) صَوتیے (1) ضرب الامثال (1) ضرب المثل (1) ضعفی (1) ضمیر (1) ضمیری (1) ظرف (1) ظرف زمان (1) ظرف مکان (1) عرف (1) عروض (1) عطف بیان (1) عطفیہ (1) علامت فاعل (1) علم بلاغت کی شاخیں (1) عَلم (1) غزل (1) غیر افسانوی نثر (1) فاصلہ (1) فاعل سماعی (1) فاعل قیاسی (1) فاعلی (1) فجائیہ (1) قدح (1) قسم (1) قصر (1) قصہ (1) قصیدہ (1) قطعہ (1) قمری (1) قو (1) لغوی (1) لف و نشر (1) لفظ (1) لقب (1) ماضی (1) ماہیا (1) مبالغہ (1) مبتدا (1) متدارک (1) متروک (1) متروک الفاظ (1) متشابہ، متشابہ الفاظ، صرف (1) متقارب (1) مثبت (1) مثمن (1) مثنوی (1) مجاز (1) مجاز مرسل (1) مجازی (1) مجتث (1) مجروری (1) محاورہ (1) مخمس (1) مد (1) مدلول (1) مذکر سالم (1) مراعاۃ النظیر (1) مرثیہ (1) مرصع (1) مرکب اضافی (1) مرکب توصیفی (1) مرکب جاری (1) مرکب عطفی (1) مرکب ناقص (1) مزاحف (1) مستزاد، ہائیکو (1) مستقبل (1) مسجع (1) مسدس (1) مسمط (1) مشار (1) مصدر (1) مصغر (1) مصمتہ (1) مصوتہ (1) مضارع (1) مضاف (1) مضاف الیہ (1) مضمون (1) مطابقت (1) مطلع (1) مطلق (1) معانی (1) معاوضہ (1) معاون (1) معتدی المتعدی (1) معدولہ (1) معرفہ (1) معطوف (1) معطوف الیہ (1) معطوفہ (1) مفاجات (1) مفرد (1) مقبوض (1) مقداری (1) مقصور (1) مقصورہ (1) مقطع (1) ممدوہ (1) مناجات (1) منفی (1) منقبت (1) موصوف (1) موقوف (1) مونث (1) مکبر (1) مکتوب نگاری (1) مکسر (1) مہمل (1) ناقص (1) ناول (1) ناولٹ (1) نثر عاری (1) نثر مرجز (1) نثر مرسل (1) ندا (1) ندبہ (1) نسبتی (1) نظم جدید، پابند نظم (1) نظم معرا (1) نعت (1) نقطہ (1) نہی (1) واحد (1) واسوخت (1) وتد (1) وقف کامل (1) وقفہ (1) پسند (1) پیش (1) ڈراما (1) کافی (1) کالم (1) کسری (1) کلام ناقص (1) کمی (1) کنیت (1) کو (1) کہاوت (1) گنتی (1) گیت (1) ہجا (1) ہجو (1) ہزل (1) یادداشت (1)
محمد عامر. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *