تعداد کے لحاظ سے اسم کی اقسام
اسم عدد: وہ اسم جس سے کسی ذات یا
چیز کی تعداد ظاہر ہوتی ہو۔ جیسے وہ 2 قلم ہیں۔ تسبیح میں 100 دانے ہیں۔ ہماری جماعت میں 22 طلباء ہیں۔
اسم عدد کی اقسام
اسم
عدد کی دو اقسام ہیں؛
1۔ عدد معین: جس اسم عدد سے اشیاء کی تعداد کا صحیح تعین ہو سکے۔ مثلاً چار۔ تین۔ پچاس۔ سو۔ ہزار۔ سوا۔ آدھا۔ پونا لاکھ وغیرہ
2۔ عدد غیر معین: جس اسم عدد سے اشیاء کی تعداد کا درست تعین نہ ہو سکے۔ جیسے کئی۔ چند۔ بہت۔ تھوڑا۔ متعدد۔ وغیرہ

تعداد یا گنتی کے لحاظ سے اسم عدد کی حالتیں
تعداد یا گنتی کے لحاظ سے اسم کی دو حالتیں ہیں۔
1۔ واحد: وہ لفظ جو صرف ایک شخص ۔ جگہ یا چیز کے لیے استعمال ہو ۔مثلاً لڑکا۔ تحفہ۔ آنکھ۔ دیوار۔ مسجد۔ وغیرہ
2۔جمع: وہ لفظ جو ایک سے زیادہ چیزوں،جگہوں یا اشخاص کے لیے بولا جائے۔ مثلاً بچے۔ تحفے۔ آنکھیں۔ دیواریں۔ مساجد وغیرہ

جمع کی صورتیں
جمع کی درج ذیل صورتیں ہیں؛
جمع سالم: واحد سے جمع بناتے وقت اگر واحد کے حروف میں کسی قسم کی تبدیلی نہ ہو تو اسے جمع سالم کہتے ہیں۔ مثلاً حاضر سے حاضرین۔ احسان سے احسانات۔ انعام سے انعامات وغیرہ
جمع مکسر: اگر واحد سے جمع بناتے وقت واحد کی صورت بدل جائے تو اسے جمع مکسر کہتے ہیں۔ جیسے شعر سے اشعار۔ امام سے ائمہ۔ اُم سے اُمّہات۔ وعدہ سے وعود وغیرہ
تثنیہ: عربی الفاظ میں دو چیزوں کے لیے جمع کی ایک الگ صورت استعمال کی جاتی ہے اسے تثنیہ کہتے ہیں۔تثنیہ کا مطلب 2 ہے۔ جیسے سید سے سیدین۔ دار سے دارین۔ عید سے عیدین۔ والد سے والدین ۔قطب سے قطبین۔
جمع الجمع: کسی واحد سے جمع کی جمع کو جمع الجمع کہتے ہیں۔ جیسے اکبر سے اکابر اور اکابر سے اکابرین۔ دوا سے ادویہ اور ادویہ سے ادویات۔ لقب سے القاب اور پھر القاب سے القابات وغیرہ

اسم جمع اور جمع میں فرق
اسم جمع میں لفظ تو واحد ہوتا ہے مگر معنی مجموعے یا جمع کےدیتا
ہے۔ جیسے فوج۔ لشکر۔ جماعت وغیرہ جبکہ
جمع(عدد) میں لفظ اور معنی دونوں جمع کا مفہوم دیتے ہیں۔ جیسے کتاب سے کتابیں۔ کرسی سے کرسیاں وغیرہ

بہت اچھی اور معلوماتی تحریر ہے
It is really a outstanding site about Urdu grammar. i love this site and salute to organizers.
جمع سالم کی حالتیں اور جمع مکسر، جمع سالم کی مثالیں شیَر کر دیں ۔۔ مھربانی،،،