دوسرا حصہ
صَرف
صَرف:قواعد
کا ایسا علم جس میں الفاظ کے تغیر اور تبدّل
اور ان سے مختلف کلمات بنانے پر بحث
کی جاتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں صَرف
کلموں اور لفظوں کی پہچان کا علم ہے۔ اس علم کا موضوع ”لفظ“ ہے۔
لفظ: مختلف حروف مل کر لفظ بناتے ہیں۔ جیسے آم۔ کبوتر۔ سال۔ اختیار وغیرہ
جملہ:دو یا دو سے زیادہ الفاظ کا ایسا مجموعہ جس کا مطلب سمجھ آ جائے، جملہ کہلاتا ہے۔ مثلاً پاکستان اسلامی ملک ہے۔ علی میرا بھائی ہے۔ہم لاہور میں رہتے ہیں۔ جانور چارہ کھاتے ہیں۔(جملے کی ترکیب و بحث کا علم نَحو کہلاتا ہے جو حصہ سوئم میں زیرِ بحث لایا جائے گا)

لفظ کی اقسام
لفظ کی دو قسمیں ہیں؛
1۔ مہمل: وہ لفظ جس کے کوئی معنی نہ ہوں، جیسے روٹی شوٹی۔ سچ مچ۔گپ شپ۔ ان میں شوٹی،مچ اور شپ مہمل ہیں۔
2۔ کلمہ: با معنی لفظ کلمہ کہلاتا ہے۔ جیسے روٹی۔کتاب۔علی۔ اکیلا لفظ کلمہ کہلاتا ہے ۔
کلام یا مرکب:دو یا دو سے زیادہ با معنی الفاظ کا مجموعہ کلام یا مرکب کہلاتا ہے، جیسے بڑا گھر۔ چھوٹا برتن۔اجلا کپڑا ۔
کلمے کی اقسام

کلمے کی 3 اقسام ہیں؛
1۔ اسم: کسی چیز، جگہ یا شخص
کے نام کو اسم کہتے ہیں۔مثلاً کتاب۔ باغ۔ علی۔
مسجد۔ دریا۔ عالیہ وغیرہ۔
2۔ فعل: وہ کلمہ جس سے کسی کام کا ہونا، کرنا یا سہنا ظاہر ہو فعل کہلاتا ہے۔ مثلاً کھاتا ہے۔ چلے گا۔ دوڑا تھا۔
3۔حرف: وہ کلمہ جو نہ فعل ہو نہ اسم بلکہ دو لفظوں کو آپس میں ملاتا ہو گویا الفاظ میں ربط اور تعلق پیدا کرتا ہو۔ جس سے مطلب سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔ جیسے کا۔ کی۔ کو۔ سے ۔ میں۔نے۔ پر .وغیرہ۔

0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔محترم ! اپنی رائے ضرور دیجئیے۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔